بلاول کا گلگت بلتستان چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع

196

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے گلگت بلتستان چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے گلگت بلتستان چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے پیپلزپارٹی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔
سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 9 نومبر کو سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 3 دن میں گلگت بلتستان سے باہر نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان گلگت میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ممبران کے علاوہ پاکستانی شخصیات انتخابی مہم چلا سکتی ہیں۔