بلاول کو گلگت چھوڑنے کا حکم پی پی نے عدالت سے رجوع کرلیا

271

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو گلگت چھوڑنے سے متعلق حکم کیخلاف پیپلز پارٹی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے گلگت کی عدالت میں اپیل دائر کردی گئی، عدالت نے پیپلزپارٹی کی درخواست سماعت کیلیے منظور کرلی۔ پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں گلگت کی عدالت سے انصاف کی امید ہے، امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ بلاول زرداری وفاقی وزیر نہیں ہیں، یہاں کی صورتحال پر ہمارا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے۔ بلاول کا گلگت بلتستان میں پرتپاک استقبال ہو رہا ہے جس سے وفاقی حکومت ڈر گئی ہے۔