خورشید شاہ 96گھنٹوں کے لیے پے رول پر رہا

613

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے نیب حراست کے تحت جیل میں قید پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیرسید خورشید احمد شاہ کو 96 گھنٹوں کے لیے پیرول پررہاکرنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سید خورشید احمد شاہ کو 7نومبر سے 11نومبر تک پے رول پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے سید خورشید شاہ اپنے چھوٹے بھائی وحید شاہ کی بیٹی جن کا علالت کے باعث انتقال ہوا ہے ان کی نمازجنازہ اورسوئم میں شرکت کریں گے۔