بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز نظر انداز کرنے لگے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کوئٹہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہر میں بیشتر افراد فیس ماسک کے بغیر نقل و حرکت کر رہے ہیں۔
کوئٹہ میں بار کونسل کے سالانہ انتخابات پر وکلا میں بھی فیس ماسک کا استعمال کرنا بھول گئے۔
شہر میں ٹریفک اور پولیس اہلکار بھی کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے۔ کئی اہلکار فیس ماسک کے بغیر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا تھا کہ صوبے میں کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ اگر شہریوں نے احیتاط نہیں کی تو کیسز بڑھ سکتے ہیں۔