لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور کی حدود نذر محلہ میں جمعے کی شب تین مسلح افراد کریانہ اور ایزی لوڈ شاپ میں گھس پر اسلحے کے زور پر دکان مالک عبدالجبار چانڈیو کو یرغمال بناکر نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے۔ اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کی واقعے کے متعلق تفصیلات معلوم کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔ اس موقع پر متاثر دکاندار عبدالجبار چانڈیو نے بتایا کہ گزشتہ شب تین مسلح افراد گھس پر اسلحے کے زور پر مجھے یرغمال بناتے ہوئے تین لاکھ روپے اور ایزی لوڈ کے تین موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نقدی اور موبائل فونز واپس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔