وینزویلا: ایرانی وزیر خارجہ کی صدر مادورو سے ملاقات

200
کراکس: صدر نکولاس مادورو سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ملاقات کررہے ہیں

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وینزویلا کا دورہ مکمل کرکے کیوبا پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا اپنے بیا ن میں کہنا تھا کہ کیوبا میں وہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔ وینزویلا کے دورے کے موقع پر جواد ظریف نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو سے ملاقات کی،جس میں دونوں رہنماؤں نے تعلقات مضبوط کرنے اور عالمی صورت حال پر گفتگو کی۔ اس سے قبل جواد ظریف نے وینزویلین ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔