سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پریس کلب میں خواتین کے لیے میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین کے لیے باپردہ میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں انتظامات کی ذمے داری سکھر پریس کلب کی خواتین ممبرز بالخصوص نائب صدر سحرش کھوکھر نے سر انجام دیں۔ میلاد کی محفل میں سکھر پریس کلب کے لیے اور تمام ممبران کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ وفات پانے اور شہید ہونے والے صحافیوں، فوٹو جرنلسٹ کی مغفرت کے لیے بھی خصوصی دعائیں کروائی گئیں۔