لاڑکانہ، ایک ہفتہ قبل شادی کرنے والی  صائمہ لاشاری باپ کی فائرنگ سے قتل

66

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) اللہ آباد تھانے کی حد ممتاز کالونی میں ایک ہفتہ قبل شادی کرنے والی صائمہ لاشاری کو اپنے ہی والد غلام حیدر لاشاری فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ اطلاع پر حد کے تھانے کی پولیس نے پہنچ کر واقعے کے متعلق تفصیلات معلوم کرتے ہوئے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔