پی ٹی آئی حکومت نے جمہوری احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ، بلاول زرداری

400
استور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری عیدگاہ گرائونڈ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کررہے ہیں

 

گلگت ( آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ہے،عوام اس حکومت کی نالائقی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں ملک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر مہنگائی ہے اس مہنگائی کا خاتمہ صرف پیپلزپارٹی ہی کر سکتی ہے۔استور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگوں سے روزگار چھینا جا رہاہے، یہ حکومت عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، یہ وہ جماعت ہے جو سبسڈی چھینتی ہے، انڈسٹری کیلیے بجلی کی قیمت کم کررہے ہیں، عام آدمی پر بوجھ ڈال رہے ہیں، آج عوام تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری کامقابلہ کر رہے ہیں، پہلے زراعت تباہ کی اب کسانوں سے احتجاج کاحق بھی چھین لیا گیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابی ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سمیت مختلف جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

استور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری عیدگاہ گرائونڈ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کررہے ہیں