امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے ہنی مون کا دور گزر گیا۔ حکومت تقریروں کے بجائے مسائل حل کرے۔
سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات پورے کرے۔ پنجاب حکومت بھی سندھ حکومت کی طرح گندم کی قیمت 2000 روپے فی من کرے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لوگوں کو گرفتار کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ اب تقریروں کے بجائے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کا مطالبہ ہے پالیسی سازی میں انہیں بھی شامل کیا جائے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے سندھ کی طرح پنجاب بھی گندم 2 ہزار روپے فی من خریدنے کا اعلان کرے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت گنے اور گندم کی امدادی قیمت کسانوں کی لاگت کو مدنظر رکھ کر مقرر کرے۔
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کے ہنی مون کا دور گزر گیا اب عوام آپ کی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہیں۔ عوام مطالبہ کرتے ہیں اس پورے ٹبر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے۔ ان اداؤں پر کس طرح 5 سال پورے کریں گے۔