سراج الحق ودیگر قائدین کی سعود ساحر  اور اعجاز حسن قریشی کے انتقال پرتعزیت

158

لاہور/کراچی(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،سیکرٹری
اطلاعات قیصر شریف،مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی اسداللہ بھٹو،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،سندھ کے امیر محمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینئر صحافی و کالم نگار سید سعود ساحر،اردو ڈائجسٹ کے مدیر الطاف حسین قریشی کے بھائی ڈاکٹر اعجاز قریشی کی وفات پر گہرے رنج وغم اور دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی اعلیٰ پائے کے صحافی ، مصنف اور مدیر تھے۔ انہوں نے ساری زندگی ایک صاف ستھری ،سنجیدہ، مہذب،ذمے دارانہ اور باوقار صحافت کی پاسداری کی ۔ ان کی باوقار صحافتی خدمات آسمان صحافت پر تادیر جگماتی رہیں گی ۔ صوبائی امیرنے جماعت اسلامی ضلع جیکب آبادکے دیرینہ رکن استاد غلام سرورڈاھانی کی وفات پربھی دلی دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔