کوئٹہ( آن لائن )صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے سب
سے بڑے شہر اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.4 بتائی گئی، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زمین کی سطح میں 15کلومیٹر نیچے آیا جب کہ اس کا مرکز کوئٹہ سے مغرب کی طرف 60کلومیٹر دور تھا۔