سکھر(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان نے اب سپر یوٹرن لیا ہے ،عمران خان نے چین کو اپنا رول ماڈل بنانے کی بات کی ہے ،چین میں ون مین شو ہے وہاں جمہوریت نہیں ،ریاست مدینہ کے چین بالکل برعکس ہے۔منگل کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ حکومت اپنی کمزوریاں چھپانے کیلیے اپوزیشن رہنمائوں کی پکڑ دھکڑاورمار دھاڑ کر رہی ہے ،حکومت کوغداری
کے سرٹیفکیٹ بانٹنا اب بند کرنے ہو نگے ۔ انہو ںنے کہاکہ میں کہتا ہوں عمران خان اور پی ٹی آئی سب سے زیادہ محب وطن ہے ،ہمیں دو نمبر محب وطن سمجھو مگر لوگوں کے لیے کچھ سوچو ،انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے 18 ویں ترمیم دی گلگت بلتستان کو اپنا نام دیا ،افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے ،پاکستان سب سے اہم ہے آئیں مل بیٹھ کر اس ملک کیلیے سوچیں۔