کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ اور گردونواح میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 35 کلومیٹر اورمرکز کوئٹہ سے 60 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا، زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔