اثاثہ جات کیس :خورشید شاہ کیخلاف حتمی ریفرنس داخل نہ ہوسکا

193

سکھر(آن لائن)سکھرمیں خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں حتمی ریفرنس داخل نہ ہوسکا ، خورشیدشاہ ،اویس شاہ و دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔خورشید احمد شاہ،ان کی 2 بیگمات،دو صاحبزادوں ،داماد صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زاید اثاثے بنانے کے الزام میں داخل کیس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی ،وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایمانداری کی سیاست کرنے کی سزا دی جارہی ہے ، عمران خان نے ریاست مدینہ کے حوالے سے بھی سپر یوٹرن لے لیا ہے، وہ یہ نہیں جانتے کہ نبی کریمؐ کی ریاست مدینہ اور چائنا کا نظام ایک دوسرے کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کرے اور مل بیٹھ کر اس ملک و قوم کے لیے سوچے ، مدرسے میںبچے شہید ہوگئے مگر عمران خان وہاں نہیں گئے جو بے حسی کی انتہا ہے۔