اتنا نہ اُکسایا جائے کہ پھر کوئی بات ہوجائے‘ ایاز صادق

420

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ جو بات کی اس حکومت سے متعلق کی اور ٹھیک کی ہے اس لیے اتنا نہ اکسایا جائے کہ پھر کوئی اور بات ہو جائے‘اب مجھے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں‘ نہ معذرت کروں گا۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 2 بار الیکشن ہارے، وہ ذاتیات پر اتر آئے ہیں‘بھارت کا جھنڈا اور مودی کی تصویر لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا‘ یہ افسوسناک بات ہے۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو روز یہ کہا جائے کہ مودی کی روح آپ میں آگئی ہے‘ آپ بھارت کے ہیں اور غدار ہیں تو کیا آپ کا دل نہیں دکھے گا‘ کیا آپ کبھی جذبات میں آکر کوئی ایسی بات نہیں کریں گے؟۔