پشاور کے جلسے میں ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار حکومت ہوگی، مولانا عبد الغفور

571

اسلام آباد: جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا ہے کہ نے خبردار کیا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو ایف آئی آر حکومت کے خلاف کٹوائی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے  کہاکہ  گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے 25 جولائی 2018 کی تاریخ دہرانے کا خطرہ ہے، اداروں کو کہنا چاہتا ہوں عمران کیلئے استعمال نہ ہوں۔

مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومتی عہدیدار انتخابی حلقوں میں نہیں جاسکتا، لیکن وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور دیگر وزرا گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کا تاحال کوئی وفد پشاور مدرسہ دھماکے کے متاثرین کے پاس نہ جاسکا ہے ۔ سانحہ پشاور پر اعلی سطح کا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ کراچی میں مولانا عادل کے بعد مفتی عبداللہ پر حملہ ہوا ہے، ملزم کو تھانے سے فرار کروایا گیا،ایس ایچ او ملزم کے ساتھ براہ راست رابطہ میں تھا۔