قومی سیلنگ چیمپئن شپ پاکستان نیوی نے اپنے نام کرلی

746

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی سیلنگ چیمپئن شپ 2020پاکستان نیوی نے اپنے نام کرلی،پاک بحریہ نے سہ روزہ چیمپئن شپ کے تینوں ایونٹس جیت لیے،بحیرہ عرب کے کھلے پانی میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں نجیب اللہ خان نے لیسراسٹینڈرڈ کلاس میں گولڈ میڈل جیتا،نیو ی ہی کے مزمل حسن نے دوسری اورپی اے ایف کے عظیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی،470 کلاس ٹیم ایونٹ پر رحمان اللہ اور خالد حسین نے قبضہ جمایا،دفاع میں ناکام سندھ ٹیم نے دوسری پوزیشن پائی،ایکزیرس بہرام آواری اور محبوب کو سلورمیڈل پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ رحیم داد خان اور کاشف سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ونڈسرفننگ آر ایس ایکس کلاس میں طارق علی کامیاب رہے،نیو ی ہی کے قاسم عباس نے سلور میڈل اور پی اے ایف کے عرفان بٹ نے برانز میڈل جیت لیا۔