فیڈریشن نے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی 30 سالہ لیز حاصل کرلی

289
کراچی: ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا منظر جس کی30 سالہ لیز پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دیدی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی(ہاکی کلب آف پاکستان)کی لیز کے حوالے سے 27سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی(ہاکی کلب آف پاکستان)کی لیز کے حوالے سے 27سال سے جاری کوششیں رنگ لے آئیں۔اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی لیز کا 1993سے زیر التوا 27سالہ مسئلہ حل ہوگیا ۔پی ایچ ایف نے مزید 30سالہ لیز حاصل کرلی ہے۔مزکورہ مسئلہ پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی کاوشوں کی بدولت حل ہوا۔30سالہ لیز حاصل کرنا ہاکی فیملی کیلئے خوشخبری سے کم نہیں ہے ۔اس حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ کی طرح قومی کھیل کی ترقی و ترویج کیلئے ذاتی دلچسپی لی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی فیملی چیف صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔کیو ایم جی عامر عباسی نے بھی لیز کا دیرینہ مسئلے کے حل کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کیساتھ بھرپور معاونت کی جنکے ساتھ ہم اظہار تشکر کرتے ہیں۔پاکستان آرمی نے ہمیشہ قومی کھیل کو ترقی کی راہ پر گامزن کیلئے جس انداز سے جذبہ دکھایا وہ قابل قدر اور مثالی رہا ہے۔انشا اللہ اسی اسپرٹ کیساتھ صدر پی ایچ ایف کی سربراہی میں قومی اداروں کے ساتھ ملکر پاکستان ہاکی کو اسکا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔
کراچی: ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا منظر جس کی30 سالہ لیز پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دیدی گئی