مہنگائی عارضی ہے‘ بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا‘ اسد قیصر

155

اسلام آباد (صباح نیوز)ا سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بہت جلداس عارضی مہنگائی کوخاتمہ ہوجائیگا،سیاسی دکان چمکانے کیلیے قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی انتہائی قابل افسوس ہے، ایسے عزائم سے قومی اداروں پرنہیں بلکہ یہ عناصرخوداپنے آپ کوداغ لگارہے ہیں،پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے مسلح افواج کی قربانیوں کوقوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ یہاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوار کو حلقہ انتخاب میں گدون امان زئی فیڈرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ا سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معیشت مثبت سمت میں جارہی ہے،آئی ایم ایف کے پاس جاناماضی کی حکومتوں کی پالیسی کاپیش خیمہ تھا۔ ماضی کی حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث آج عوام کومشکلات کاخمیازہ بھگتناپڑرہاہے،موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ڈالرنیچے آرہاہے اوران شااللہ بہت جلداس عارضی مہنگائی کوخاتمہ ہوجائیگا۔اس موقع پر وزیربرائے توانائی عمرایوب بھی موجودتھے۔