اعجاز شاہ کا بیان نیشنل ایکشن پلان کیخلاف ہے، ترجمان بلاول

131

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ وزیرداخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز شاہ کا بیان نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزری ہے۔ سیاسی مخالفین کو طالبان سے ڈرا کر وزیرداخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے بخیے ادھیڑ دیے ہیں۔ وزیر داخلہ اور دیگر وزرا کے غیرذمے دارانہ بیانات ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں گے۔ اپنے بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اب یہ ثابت ہو گیا کہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے قاتلوں میں اعجاز شاہ کا نام درست لیا تھا۔ اعجاز شاہ اپنے بیان پر قوم، پی پی پی ، اے این پی اور دیگر جماعتوں کے شہدا اور ان کے ورثا سے معافی مانگیں۔