الیکشن کمیشن گلگت میں وزیراعظم کی تقریر کا نوٹس لے، زرداری

375

اسلام آباد (آن لائن)سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عمران خان کی سیاسی تقریر الیکشن کے قوائد و ضوابط کے خلاف ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر الیکشن کمیشن الیکشن کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عمران خان کی تقریر کا نوٹس کیوں نہیں لے رہا؟ ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزرا بھی جی بی کے انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور جی بی کے انتخابات میں وفاقی وزراء کی جانب سے انتخابی مہم چلانا غیرقانونی ہے وزیراعظم عمران خان کا انتخابی مہم کے دوران جی بی کا دورہ کرنا بھی غیرقانونی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری پوری کرے اور عمران خان کے خلاف ایکشن لے۔