پشاور (آن لائن) دیر کالونی میں سپین جماعت مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ قبائلی اضلاع تک وسیع کردیا گیا، مدرسے کے طالب علموں کے تمام کوائف اور ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا، قبائلی اضلاع میں گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کو مزید تحقیقات کیلیے پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ قبائلی اضلاع میں گرفتار ہونے و الے بعض مشکوک افراد سے بھی دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے، علاقے میں سادہ کپڑوں میں پولیس کی مزید نفری بھی تعینات کی گئی ہے امن و امان کی صورتحال کے باعث پشاور بھر کی 40 ہزار سے زاید مساجد کی انتظامیہ کو سیکورٹی کے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔