لاہور: فلم ڈائریکٹر، فلم پروڈیوسر، مصنف، موسیقار، سیاستدان، مشہور پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن جواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
خبررساں اداروں کے مطابق جواد احمد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گلوکار جواد احمد نے خود کو ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے قرنطینہ کر لیا ہے اور اپنے تمام مداحوں (چاہنے والوں) سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیےصحت کی دعا کریں اور احتیاط کریں۔
واضح رہے اس سے قبل گلوکار، موسیقار و سیاستدان ابرارالحق اورگلوکار رحیم شاہ کا بھی کوروناٹیسٹ مثبت آچکا ہے اور وہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 جبکہ 6,823 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 12,592 ہوگئی ہے۔