نواز، مریم کی ہدایت پر ایاز صادق نے بات کی، فیصل واڈا

175

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈ نے کہا ہے کہ سازش کے تحت نواز، مریم کی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی، ایم کیو ایم لندن کی طرح ن لیگ پر بھی پابندی لگائی جائے ، ایاز صادق نے جو کیا انہیں ابھی نندن کی طرح بھارت بھیج دیا جائے،
پاکستان سے پیار کرنے والے پی ڈی ایم سے الگ ہوجائیں گے، جو بھارتی بیانیہ لے کر بیٹھے ہیں۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا 7 ستمبر کے بعد پاک افواج کیخلاف باتیں شروع کی گئیں، پھرعدلیہ اوراردو زبان کو برابھلاکہاگیا، بیٹی کی دھمکیاں اور بلوچستان کی آزادی پر زبان پھسل جانا، یہ بیانیہ بھارت کا ہے،لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔انہو ںنے کہاکہ سیکریٹ ایکٹ کے تحت رازفاش کرنے پر سزائے موت یاکورٹ مارشل ہے، ایم کیوایم لندن کی طرح اس پارٹی کو بھی بین کیا جائے، اس حوالے سے اپنی کابینہ میں بھی آوازاٹھاؤں گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ معاملہ معافی ، فوج یا عدلیہ کوبدنام کرنے کا نہیں رہاہے، یہ پاکستانی قوم اور پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے،و بقاکی جنگ میں جس طرح فوجی جوان شہادتیں دیتے ہیں اب نہ معافی ہوگی نہ تلافی ہوگی،ان کالیڈربھگوڑا ہے، سازش کے تحت نواز، مریم کی ہدایت پر ایازصادق نے بات کی، بھارت کیاوربھی جہاز گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔