سکھر (نمائندہ جسارت) پنوعاقل میں زہر آلود کھانا کھانے سے 9 افراد بے ہوش، پنو عاقل میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 9 افراد کی حالت غیر، متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے پنو عاقل تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بے ہوش ہونے والوں میں چار بچے، چار خواتین اور ایک مرد شامل تھا۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ سالن بنانے کے دوران زہریلی چیز گر گئی، جس کی وجہ سے سالن زہرآلود ہوگیا۔ تمام افراد کو تعلقہ اسپتال پنو عاقل منتقل کردیا گیا۔