لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) دڑی تھانے کی حد میں نامعلوم ضعیف شخص لاش برآمد۔ علاقہ مکینوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لیتے ہوئے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔ تاہم ورثاء کا کچھ پتا نہ چلنے پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی انتظامیہ کے حوالے کردی جنہوں نے لاش کو غسل اور کفن دے کر سپرد خاک کردیا۔