الیکشن کمیشن وزیر اعظم کے دورہ گلگت کا نوٹس لے، پیپلز پارٹی

285

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی سینٹرل الیکشن سیل کا گلگت بلتستان کے الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ گلگت بلتستان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی وزیراعظم کے دورے کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں، شکایات کے مطابق وزیراعظم آج یکم نومبر کو وزرا کے ہمراہ دورہ کررہے ہیں،ان کا دورہ کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا نمبر 18 کی خلاف ورزی ہے، تاج حیدر نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلیے چیف الیکشن کمشنر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں۔