اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے، نواز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر فوج اور اداروں پرحملہ کرر ہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گذشتہ چند ہفتوں سے ریاست کے مخالف بیانیہ پھیلایا جارہاہے، کراچی میں شرمناک مناظر دیکھنے میں آئے،کیپٹن رٹائرڈ صفدر نے مزار قائد کا جنگلا پھلانگا اور نعرے بازی کی۔
چند ہفتوں سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے. عدلیہ اور فوج کے کردار پر حملے، قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی، اردو زبان کے خلاف بیان، آزاد بلوچستان کی بات، بالاکوٹ حملے کے منہ توڑ جواب کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوششش. ان باتوں پر میرا تبصرہ اس ویڈیو میںhttps://t.co/0Ofgdh4mWC
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 31, 2020
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور مفرور ملزم ہیں،نواز شریف نے ذاتی حد تک آکر فوج پر تنقید کی، اپوزیشن کا ہدف حکومت نہیں ملکی ادارے ہیں،بالاکوٹ حملے کےمنہ توڑ جواب کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔