ملازمہ زہرہ پر تشدد اور قتل ٹیسٹ کیس ہے، شیریں مزاری

180

راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ملازمہ زہرہ تشد اور قتل کیس ہمارے ٹیسٹ کیس ہے، 14 برس سے کم بچہ یا بچی گھریلو کام کے لیے ملازم نہیں رکھ سکتے، میرا مقصد سپورٹ کرنا اور مقدمہ میں انصاف ہونا چاہیے،قانون کے مطابق سزا دی جائے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے جوڈیشل
کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چائلڈ لیبر کے حوالہ سے حکومت نے قانون بنایا ہے، 14 برس سے کم بچہ یا بچی گھریلو کام کے لیے ملازم نہیں رکھ سکتے،میرا مقصد سپورٹ کرنا اور مقدمہ میں انصاف ہونا چاہیے،قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ قانون نہیں ہے ،قانون کی امپلیمینٹیشن ہے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ زینب الرٹ ایپ پہ شکایات درج کی جاسکتی ہے۔