لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر عائشہ جونیجو کی ہدایات پر سیفٹی آفیسر ریاض احمد اور محمد اسلم شر کے ہمراہ ستوں نمبر ناکہ، لاہوری محلے سمیت دیگر مقامات پر قائم دودھ کی دکانوں پر چھاپے مار کر غیر معیاری دودھ کا معائنہ کیا، جس دوران 4 من سے زائد دودھ کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے ضائع کرتے ہوئے 10 سے زائد دکانداروں پر مجموعی طور پر 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے انہیں سخت ہدایت کی کہ وہ غیر معیاری دودھ کی خرید و فروخت کا سلسلہ بند کریں، بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔