کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی ملاکنڈ و چترال کے سہ روزہ تنظیمی و دعوتی دورے کے لیے آج کراچی سے روانہ ہوںگی۔دورے کے پہلے روز وہ ناظمات ملاکنڈ کے ساتھ نشست میں شرکت اور امیر ضلع چترال مولانا عبدالاکبر چترالی سے ملاقات کریں گی ۔بعد ازاں حلقہ خواتین چترال کے ضلعی نظم اور جامعۃ المحصنات چترال کے منتظمین کی نشست میں شرکت کریں گی۔دورے کے آخری روز جماعت اسلامی حلقہ خواتین چترال کے ارکان امیدواران و کارکنان اور مؤثر خواتین کے اجتماعات سے خطاب کریں گی۔اس دورے میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سکینہ شاہد اور ثمینہ سعید ، ناظمہ خیبر پختونخوا عنایت جدون بھی ان کے ہمراہ ہوںگی۔