زہرہ شاہ قتل کیس میں ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، شیریں مزاری

146

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ زہرہ شاہ قتل کیس میں ہم ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں زہرہ شاہ کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے زہرہ شاہ کا کیس ایک ٹیسٹ کیس ہے، اس بچی پر ظلم اور تشدد ہوا اور اسے قتل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے پر حکومت نے پابندی عاید کر دی ہے، اب 14 سال سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ کسی کے گھر ملازمت نہیں کر سکتا