کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت، عدالت نے پولیس حکام کو لاپتا افراد کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ وقاص نامی شہری کو میٹھا در تھانہ کے حدود سے حراست میں لیا گیا تھا، ڈھائی سال گزر گئے مگر وقاص کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا، پولیس کی جانب سے 4 جے آئی ٹیز بنائی گئیں مگر لاپتا شہری بازیاب نہیں ہوسکا، عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس حکام لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کوشش تیز کرے،لاپتا افراد کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے،عدالت نے مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔