سکھر ،پولیس کی کارروائیاں ،33ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

227

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں میں کارروائیاں، اشتہاری، مفرور، جواری، منشیات فروش اور مطلوب سمیت 33 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ ترجمان پولیس کے مطابق پنوعاقل میں مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں اشتہاری، مفرور، منشیات فروش، جواری سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں پرویز، پیارو، وحید، علی دوست و دیگر شامل ہیں، قبضے سے جوئے کی مختلف اقسام کی گیمز، موبائل فون، نقدی و دیگر سامان برآمد، مقدمات درج کرلیے گئے۔ سنگرار پولیس نے جوئے کے مختلف اڈوں پر چھاپے کی کارروائی میں 13 جواری گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے جوئے کی مختلف اقسام کی گیمز و دیگر سامان برآمد کرلیے۔ ایئر پورٹ تھانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات و شراب فروش، جواری، اقدام قتل، چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 14 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے، ملزمان کے قبضلے سے چرس، شراب مسروقہ ایل سی ڈیز، اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان میں ممتاز، غلام اصغر، رحمت، منشیات فروش حضور خان، غلام حسین شاہ، نواب علی، نظام بھرچونڈ، عرض محمد، مفرور سعید میرانی، اقدام قتل کیس میں مطلوب سمیع میرانی، ہدایت اللہ، چوری کیس میں مطلوب امان اللہ اور ابراہیم شامل ہیں۔ سینٹرل جیل سکھر کی برجی سے گر کر جیل پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا، کمزور عمارت کی برجی کی سائیڈ گر گئی، برجی پر بیٹھا ڈیوٹی سر انجام دینے والا اہلکار شوکت اجن گر کر زخمی ہوگیا۔ جیل ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا، جیل کی برجوں پر تین سال قبل مرمتی کام بھی ہوا تھا۔ ناقص مٹریل سے بنی برجوں پر ڈیوٹی کرنے سے اہلکاروں میں خوف پایا جاتا ہے۔ روہڑی کے علاقے علی واہن کی دکان میں سلنڈر پھٹ پڑا، دین محمد برڑو کی گیس سلنڈر کی دکان میں آتشزدگی ہوئی تھی، عینی شاہدین کے مطابق دکان کی آگ بجھانے کے دوران زور دار دھماکا ہوا، آگ بجھانے کی کوشش کے دوران شہری اصغر مغل جھلس کر زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لیے سکھر کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔