امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والا ایرانی طیارہ وینزویلا پہنچ گیا

233

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی فضائی کمپنی کا طیارہ امریکی پابندیوں کے باوجود وینزویلا پہنچ گیا۔ شام میں اسلحہ منتقل کرنے کے الزاما ت کے باعث ’قشم فارس کمپنی ‘کو امریکی پابندیوں کا سامنا ہے۔ وینزویلا میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان نے اپنے بیان میں طیارے کی آمد کی تصدیق کی۔ ایرانی کمپنی کا 747 طیارہ ایسے وقت میں وینزویلا پہنچا ہے، جب تہران اور کراکس کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔ دونوں ہی ممالک کو اس وقت امریکا کی جانب سے کڑی پابندیوں کا سامنا ہے۔ ایرانی طیارے کی وینزویلا آمد کا مقصد فوری طور پر واضح نہیں کیا گیا۔ دوران سفر طیارہ تیونس اور راس الاخضر میں ٹھہرا اور بعد میں وینزویلا روانہ ہوا۔