نصراللہ رندھاوا کی پشاور  مدرسے میںدھماکے کی مذمت

213

اسلام آباد (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے پشاور مدرسے میںدھماکے کے نتیجے میں8طلبہ کی شہادت اور سیکڑوںطلبہ کے زخمی ہو
نے پر اظہار افسوس اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سفاک دہشت گردوں کی جانب سے معصوم طلبہ کو نشانہ بنانا انتہائی وحشیانہ اقدام ہے ، انھوں نے کہا واقع میں انڈیا کے ملوث ہو نے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ‘نصراللہ رندھاوا نے واقعے میں شہید ہو نے والوں کے ایصال ثواب اور لو احقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔