پی ڈی ایم تحریک کی جدوجہد سے حکومت کا خاتمہ یقینی ہے،احسن اقبال

222

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) پی ڈی ایم کی تحریک کو منظم کرنے کے لیے نکلیں ہیں حکومت نے پارلیمنٹ کو غیرمؤثر کردیاجس کے باعث پی ڈی ایم جدوجہد شروع کی گئی ہے ،ٹنڈوآدم میںعوامی اجتماع سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کی جدوجہد سے حکومت کا خاتمہ یقینی ہے پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومتی صفوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جلسوں میں لاکھوں عوام کے جم غفیر نے پی ڈی ایم کے حق میں ووٹ دیا ہے عمران نیازی کی حکومت سے عوام کو نجات چاہیے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں آٹا ، چینی سستا تھا جبکہ عمران نیاز ی کی حکومت میں تین گناہ سے زائد مہنگائی بڑھ چکی ہے جو حکومت کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران نیازی کا کوئی کاروبار نہ ہونے کے باوجود بھی 300 کینال کے گھر میں رہائش پذیر ہیں گھر بنانے کے لیے کہاں سے پیسے آئے لہٰذا کرپٹ ٹولے سے نجات کے لیے پی ڈی ایم تحریک شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف عوام کے حقوق اور قانون کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اس موقع پر سابق گورنر محمد زبیر ، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ سمیت دیگر موجود تھے۔