اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے تفصیلی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت آج ( بدھ) کو ہو گی ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میںجسٹس منظور احمد ملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ،
جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل بنچ سماعت کر یگا۔ عدالت عظمیٰ میں دائر نظرثانی درخواستوں میں خود جسٹس عیسیٰ، ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف ریکی، پنجاب بار کونسل کے نائب چیئرمین شاہنواز اسمٰعیل، سینئر ایڈووکیٹ عابد حسن منٹو اور پاکستان بار کونسل نے مختصر فیصلے کے پیراگرافس 3 سے 11 کو دوبارہ دیکھنے کی درخواست کی ہے۔