پشاور دھماکا ،آئی جی  سندھ کاپولیس کو  الرٹ رہنے کا حکم

326

کراچی (آن لائن )پشاور دیر کالونی مدرسہ میں بم بلاسٹ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ۔صوبائی سطح پر سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کو مزید سخت کیاجائے ۔پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مؤثر اور کامیاب بنایا
جائے ۔ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔تمام مساجد،امام بارگاہوں اوردیگر اہم مقامات پر سیکورٹی کوغیرمعمولی بنایا جائے ۔جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر سیکورٹی حکمت عملی ولائحہ عمل کو ترتیب کردہ پلان کے عین مطابق یقینی بنایا جائے ۔