کراچی(آن لائن)سندھ حکومت کا صوبے کی 9 یونیوسٹیوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی 58 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ علم الدین بلو شریک ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں پبلک سیکٹر میں کل 25 یونیورسٹیاں ہیں، ان 25 یونیورسٹیوں میں آزاد کشمیر
اور گلگت بلتستان کی 162 سیٹیں مختص ہیں ۔ اجلاس میں سندھ کی 9 یونیوسٹیوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی 58 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باقی 16 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سیٹیں بڑھانے کیلیے پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی سے اجازت لی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بچوں کو تعلیم کے شعبے میں فائدہ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے طلبہ کی سیٹیں بڑھانے کے فیصلے پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام کو مبارکباد دی۔