سپریم کورٹ میں اپنی نامزد جج کی تعیناتی پر ٹرمپ خوش

461

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کی خالی نشست کے لیے خاتون جج ایمی کونی بیرٹ کی نامزدگی کی توثیق کر دی۔ ایمی کونی کو عدالت عظمیٰ میں تعینات کرنے کے حوالے سے رائے شماری ہوئی، جس میں 52 ارکان نے ان کے حق میں اور 48 نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ خلاف توقع ری پبلکن سینیٹر سوسان کولن نے ایمی کونی کی نامزدگی کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آیندہ ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات کی حساسیت کی وجہ سے کونی کو ووٹ نہیں دیا جاسکتا۔ وائٹ ہاؤس میں عدالت عظمیٰ کے جسٹس کلیئرنس تھامس نے کونی بیرٹ سے حلف لیا۔