جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور بم دھماکے کی مذمت

431

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے ادارے، پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ادارے دہشت گردی کی نئی لہر پر قابو پانے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا سدباب ہوسکے۔ صوبائی رہنما نے پشاور دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کے لیے صحت کاملہ عاجلہ کی دعا کی ہے۔