گلگت ( آن لائن )بلوچستان اور گلگت کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع
نہیں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دالبندین اور گلگت کے علاقے غذر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں اتوار کی شب 10 بج کر 40 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز دالبندین سے 46 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔اس کے علاوہ گلگت کے علاقے غذر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔