گریڈ تنزلی کیس :عدالت عظمیٰ نے فریق کے انتقال پرمعاملہ نمٹا دیا

152

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے ادارہ فروغ قومی زبان کے گریڈ 16 کے افسر کے گریڈ 12 میں جانے کا معاملہ مقدمے کے فریق کے انتقال پرمعاملہ نمٹا دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں کیس کی سماعت سے قبل ہی گزشتہ ماہ ممتاز احمد شیخ انتقال کر گئے تھے۔