لاڑکانہ ،پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں

171

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ۔ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی سربراہی میں لاڑکانہ پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے سے کچے کے ہٹڑی غلام شاہ، آئی بی سیال، عاقل پیر شیر اور کیٹی ممتاز والے علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ انعام یافتہ 6 ڈاکوئوں کی ہلاکت کے بعد مزید کامیابیاں متوقع ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی مسعود احمد بنگش کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کیخلاف جنگ میں پولیس کا کردار صف اول پر ہے، افسروں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جرائم پیشہ افراد سمیت ان کے سہولت کار بھی پولیس کے ریڈار پر ہیں، امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔