لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات اور کتے کے کاٹے کے بڑھتے کیسز پر ضلع و میونسپل انتظامیہ کو ہوش آ گیا، شہر بھر میں کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کتا مار مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے گی۔