نواب شاہ (سٹی رپورٹر)ڈی ایچ او آفس میں پارکنگ ایریا میں کھڑی سرکاری گاڑیوں میں پرسرار طور پر آگ لگ گئی۔ ڈی ایچ او آفس میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 4 سرکاری گاڑیوں کو مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔ ڈی ایچ او آفس پارکنگ ایریا میں آگ بجھانے کیلیے فائربریگیڈ ریسکو عملہ پہنچ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈی ایچ او شہید بے نظیر آباد آفس میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ بیٹھے ہوئے ہیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔