کوئٹہ ائر پورٹ پر روکنے کیخلاف پی ٹی ایم رہنما کا دھرنا

126

کوئٹہ( این این آئی)پشتون تحفظ موو منٹ کے رہنما اور رکن قو می اسمبلی محسن جا وید دا وڑ کو کوئٹہ ائر پورٹ پر روک لیا گیا جس کے بعد انہوں نے احتجاجا ائر پورٹ کے باہر دھرنا دے دیا اور کوئٹہ سے واپس کرا چی جانے سے انکار کردیا ۔انتظامیہ کاکہنا تھا کہ محکمہ داخلہ و قبا ئلی امور بلو چستان کی جانب سے ان کے بلوچستان میں داخلے پر پا بند ی ہے جس کی وجہ سے انہیں ائر پورٹ پر روک لیا گیا بعدازاں محسن داوڑ نے نجی ائر لا ئن کے ذریعے کرا چی جانے کی ٹکٹ کرایا تاہم پی ٹی ایم
اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کوئٹہ ائر پورٹ پہنچ گئی جہاں انہوں نے دھرنا دے دیا اور مطالبہ کیا کہ محسن داوڑ کو ائر پورٹ سے باہر اور جلسے میں شرکت کی اجازت دی جائے تاہم رات گئے تک دھرنا جاری رہا جبکہ انتظامیہ بھی ائر پورٹ پر موجود رہی۔