حمزہ شہباز کو گھر سے کھانا  منگوانے کی اجازت

159

لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے گھر سے کھانہ منگوانے پر عاید پابندی کو
احتساب عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر احتساب عدالت نے سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔